لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں متعدد اہم تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ ٹیم کی قیادت بدستور فاسٹ بولرشاہین شاہ افریدی کو سونپی گئی ہے۔
منتخب اسکواڈ میں کئی نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے جبکہ کچھ نمایاں ناموں کو ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔ ٹیم سے ڈراپ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں بابر اعظم،فخر زمان، صائم ایوب، حسیب اللہ اور حسن نواز شامل ہیں۔
دوسری جانب نئے اعلان کردہ اسکواڈ میں عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت اور معاذ صداقت کو شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا اور شمائل حسین بھی قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش قومی کرکٹ ٹیم کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز 11 سے 15 مارچ تک ڈھاکا میں کھیلی جائے گی، جس کے لیے قومی ٹیم جلد بنگلادیش روانہ ہوگی۔