حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
رمضان پیکج کیسے ملے گا۔ ایم پی اے ڈاکٹر حمید نے اہم نکات شئیر کردی Home / باجوڑ /

رمضان پیکج کیسے ملے گا۔ ایم پی اے ڈاکٹر حمید نے اہم نکات شئیر کردی

ایڈیٹر - 04/03/2026
رمضان پیکج کیسے ملے گا۔ ایم پی اے ڈاکٹر حمید نے اہم نکات شئیر کردی

الحمدللہ! صوبائی حکومت حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے خصوصی رمضان پیکج کے تحت مستحق خاندانوں کو 12,500 روپے مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے یہ عوامی ریلیف پروگرام عوامی لیڈر و ڈیڈک چیئرمین، ڈاکٹر حمید الرحمان صاحب ۔کی خصوصی کاوشوں اور مسلسل جدوجہد کا ثمر ہے۔ ان کا مقصد صرف سیاست نہیں بلکہ اپنے علاقے کے مستحق خاندانوں کو رمضان المبارک میں حقیقی سہارا دینا ہے۔

اہم نکات:

ضلع باجوڑ کے مستحق خاندان اس پیکج سے مستفید ہوں گے۔

ضلع  باجوڑ کے 29٫554 مستحق افراد کو اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔

مستحقین کو سرکاری نمبر 8558 سے تصدیقی پیغامات موصول ہونا شروع ہو جائیں گے۔

تصدیقی پیغام ملنے کے بعد رقم کی وصولی کا باقاعدہ عمل شروع کیا جائے گا۔ 

اہم ہدایات برائے عوام: صرف سرکاری نمبر 8558 سے موصول ہونے والے پیغام پر یقین کریں۔

کسی بھی غیر مصدقہ کال یا پیغام سے محتاط رہیں۔

اپنی ذاتی معلومات کسی کے ساتھ ہرگز شیئر نہ کریں۔

یہ رمضان پیکج صرف مالی امداد نہیں بلکہ عوام کے ساتھ خلوص، احساسِ ذمہ داری اور خدمت کے عزم کا عملی ثبوت ہے۔

انشاءاللہ یہ امداد ہزاروں گھروں میں خوشی، سکون اور آسانی کا سبب بنے گی۔ 

اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائے اور ہمیں عوام کی خدمت کی مزید توفیق عطا کرے۔ آمین۔