حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
شہید پولیس اہلکار اے ایس آئی دولت خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی Home / باجوڑ /

شہید پولیس اہلکار اے ایس آئی دولت خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ایڈیٹر - 04/03/2026
شہید پولیس اہلکار اے ایس آئی دولت خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

باجوڑ۔ بدان پولیس پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ڈیوٹی پر مامور اے ایس آئی دولت خان کو سنائپر کے ذریعے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور بعد میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ فوری طور پر ضلع باجوڑ پہنچ گئے۔ انہوں نے شہید کے نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین سے ملاقات کر کے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

شہید اے ایس آئی دولت خان کی نماز جنازہ پولیس لائن باجوڑ میں ادا کر دی گئی جسمیں آر پی او مالاکنڈ سمیت محمد وقاص گومن کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس،  شاہد خان ڈپٹی کمشنر باجوڑ، محمد خالد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ، علاقائی عمائدین اور سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

بعد ازاں شہید کے میت کو پولیس کی سپیشل سکواڈ کے ہمراہ ان کے آبائی علاقے غاخی ماموند روانہ کیا گیا جہاں پر انکی تدفین پورے سرکاری اعزاز کیساتھ کی جائیگی۔

اس موقع پر آر پی او مالاکنڈ نے کہا کہ پولیس کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ دہشت گرد عناصر کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور شہداء کی قربانیوں کا بھرپور بدلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے یہ شہداء ملک و قوم کی سلامتی اور بقا کے لیے اپنی جانیں قربان کرتے ہیں اور قوم ان بہادر جانبازوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی