حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ڈپٹی کمشنر باجوڑ کا سول کالونی پرائمری سکول میں طلباء اور تعلیمی اداروں کے پرنسپلز میں درسی کتابوں کی تقسیم Home / باجوڑ /

ڈپٹی کمشنر باجوڑ کا سول کالونی پرائمری سکول میں طلباء اور تعلیمی اداروں کے پرنسپلز میں درسی کتابوں کی تقسیم

ایڈیٹر - 02/03/2026
ڈپٹی کمشنر باجوڑ کا سول کالونی پرائمری سکول میں طلباء اور تعلیمی اداروں کے پرنسپلز میں درسی کتابوں کی تقسیم

ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے سول کالونی خار پرائمری سکول کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کے  پرنسپلز اور زیرِ تعلیم طلباء میں سرکاری درسی کتابیں تقسیم کیں۔ اس موقع پر انہوں نے ایجوکیشن آفیسرز اور پرنسپلز کو ہدایت کی کہ تمام طلباء کو کتابوں کی بروقت فراہمی اور تعلیمی سرگرمیوں میں بہتری کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ نئی نسل کے روشن مستقبل کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں اور بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں تاکہ تعلیمی اداروں میں ایک مثبت اور تعلیمی مقابلے کی فضا قائم ہو سکے