25 کروڑ روپے کے خطیر اخراجات کے پیش نظر حج پر مفت بھجوانے کے فیصلے پر نظر ثانی کی گئی ہے
پشاور. گریڈ ایک سے 16 تک 500 سرکاری ملازمین کے لیے مفت حج سکیم کا منصوبہ ختم کر دیا ہے 25 کروڑ روپے کے اخراجات کے پیش نظر 500 سرکاری ملازمین کو مفت حج پر بھجوانے کے فیصلے پر نظر ثانی کر دی ہے۔ مختلف صوبائی محکموں کی 500 ملازمین کو پانچ لاکھ روپے فی ملازم کے حساب سے سبسڈی دینے کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا تا ہم گزشتہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اس فیصلے کی مخالفت کی گئی تھی جس پر یہ منصوبہ ختم کر دیا گیا ہے 25 کروڑ روپے کی بھاری لاگت انے کی باعث اس منصوبے کو ختم کر دیا گیا ہے