باجوڑ سے عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نثار باز خان نے میڈیا کو بتایا کہ میں اس وقت اسلام آباد ایئر پورٹ میں موجود ہوں، آج صبح 9 بجے کے فلائٹ سے سعودی عرب عمرے کیلے جارہا تھا، جب ایمیگریشن والوں کے پاس کلیرنس کیلئے پاسپورٹ دیا، تو انہوں نے بتایا کہ آپ کا نام اے سی ایل میں ڈال دیا گیا ہیں۔ وجہ پوچھنے پر بتایا گیا کہ ان کے پاس جواب نہیں۔
میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب ای سی ایل میں میرا نام ڈال دیا گیا ہے تو پھر کم از کم ہمیں اسمبلی سیکرٹریٹ کے زریعے انفارم تو کرتے، روزے کے حالت میں اتنے تکلیف نہیں اٹھانی پڑتی۔