حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ: ضلعی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک بڑی ریلی نکالی۔ Home / باجوڑ,قبائلی اضلاع /

باجوڑ: ضلعی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک بڑی ریلی نکالی۔

ایڈیٹر - 28/02/2026
باجوڑ: ضلعی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک بڑی ریلی نکالی۔

باجوڑ۔ افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تقریب اور ریلی کا انعقاد ، ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد رفیق گنڈاپور کی زیرِ نگرانی سول کالونی جرگہ ہال میں افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی۔

اس تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، پولیس حکام، محکمہ تعلیم، ٹی ایم اے کے نمائندگان، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں سمیت علاقے کے مشران اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے سرحد پار سے ہونے والی حالیہ اشتعال انگیزی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی جانب سے دراندازی کے واقعات علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں۔

مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ افغانستان، اسرائیل اور بھارت کے ایما پر پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح متحد ہے۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے سول کالونی جرگہ ہال سے مین چوک تک ایک  ریلی نکالی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "پاکستان کی سرحدوں اور پوسٹوں پر اشتعال انگیزی نامنظور" جیسے نعرے درج تھے۔