حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سستی روٹی سکیم کا افتتاح، فی روٹی کی قیمت صرف 6 روپے مقرر Home / لائف سٹائل /

سستی روٹی سکیم کا افتتاح، فی روٹی کی قیمت صرف 6 روپے مقرر

ایڈیٹر - 23/02/2026
 سستی روٹی سکیم کا افتتاح، فی روٹی کی قیمت صرف 6 روپے مقرر

چارسدہ ۔ الخدمت فاؤنڈیشن اور گل آباد ویلفیئر آرگنائزیشن کے شراکت داری کے تحت مستی روٹی سکیم کا افتتاح کیا گیا ہے۔

اس سکیم کا مقصد گل آباد کے غریب اور مستحق عوام کو انتہائی کم قیمت پر روٹی فراہم کرنا ہے۔

اس سکیم کے تحت، روزانہ 200 افراد کو 30 روپے میں 5 روٹیاں فراہم کی جاتی ہیں، فی روٹی کی قیمت صرف 6 روپے ہے۔

یہ اقدام عوام کو ستی اور قابل اعتماد خوراک کی فراہمی یقینی بناتا ہے، الخدمت فاؤنڈیشن چارسدہ کے صدر صدام حسین عمر زئی نے کہا کہ ہم گل آباد کے عوام کی بہبود کیلئے ہمیشہ تعاون کے خواہاں ہیں۔

یہ اسکیم ہماری مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے، جو محرومیوں کے خاتمے اور اجتماعی ترقی کیلئے ہماری عزم کا ثبوت ہے۔