حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
شبقدر میں نماز تراویح کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق Home / لائف سٹائل /

شبقدر میں نماز تراویح کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق

ایڈیٹر - 23/02/2026
شبقدر میں نماز تراویح کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق

شبقدر میں نماز تراویح کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل شبقدر کے علاقہ بلگرام میں مستورات کے تنازعے پر فریقین کے درمیان فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔

واقعہ شبقدر کے علاقے الداد خیل مسجد میں نماز تراویح کے دوران پیش آیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسجد میں موجود افراد کے سامنے اچانک فائرنگ شروع ہوئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں فریق اول سے پرویز ولد مہر دل اور عنایت ولد جان محمد جبکہ فریق دوم سے ایاز ولد طورسم اور ڈاکر ایاز ساکنان آلہ داد خیل بٹ گرام شامل ہیں۔

فائرنگ کے دوران مسجد میں موجود متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 شب قدر کی ایمبولینس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور جاں بحق و زخمی افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شبقدر منتقل کر دیا گیا۔