حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
صوابی میں مکان کے تنازعہ پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل Home / لائف سٹائل /

صوابی میں مکان کے تنازعہ پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

ایڈیٹر - 21/02/2026
صوابی میں مکان کے  تنازعہ پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

صوابی ۔ موضع کوٹھا میں مکان کے تنازعہ پر بھائی نے گھر کے اندر اپنے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا،

پولیس تھانہ ٹوپی کی رپورٹ کے مطابق عاکف ضمیر سکنہ کوٹھانے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھے کہ اس دوران ان کے بھائی نور ضمیر نے ان پر فائر جنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے ، مجروح بعد ازاں با چه خان میڈیکل کالج شاہ منصور میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا،

رپورٹ میں وجہ عناد تنازعہ مکان بیان کی گئی ہے، مقتول کے بیان نزع پر پولیس نے ملزم بھائی کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔