حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
دل دو ملکوں میں، عزم ایک پرچم کے ساتھ، مائیک ہیسن آج پاکستان کے لیے نیوزی لینڈ کے مدمقابل Home / کھیل /

دل دو ملکوں میں، عزم ایک پرچم کے ساتھ، مائیک ہیسن آج پاکستان کے لیے نیوزی لینڈ کے مدمقابل

ایڈیٹر - 21/02/2026
دل دو ملکوں میں، عزم ایک پرچم کے ساتھ،  مائیک ہیسن آج پاکستان کے لیے نیوزی لینڈ کے مدمقابل

مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ اگرچہ ان کا تعلق نیوزی لینڈ  سے ہے، تاہم اس وقت ان کی تمام تر توجہ اور وابستگی پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ اپنے وطن کی ٹیم کے خلاف حکمتِ عملی تیار کرنا ان کے لیے ایک منفرد اور غیر معمولی تجربہ ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں کبھی یہ تصور بھی نہیں کیا تھا کہ وہ گرین شرٹس کی قیادت کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہوں گے، لیکن پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے تقاضے انہیں اس نئے چیلنج کو قبول کرنے پر آمادہ کرتے ہیں۔

مائیک ہیسن نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے ساتھ سات برس کام کرنے کے بعد اب وہ ایک نئی ذمہ داری کے لیے پُرعزم ہیں۔ ان کے مطابق ہوٹل میں ناشتے کے دوران سابق ساتھیوں اور مانوس چہروں سے ملاقات خوشگوار لمحہ تھا، تاہم میدان میں وہ مکمل طور پر پاکستان کی کامیابی کے لیے کوشاں ہوں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بطور نیوزی لینڈر ان کی جذباتی وابستگی اپنی جائے پیدائش سے برقرار ہے، لیکن موجودہ وقت میں ان کی پیشہ ورانہ ترجیح پاکستان کی ٹیم کو کامیابی دلانا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم مقابلہ کھیلا جا رہا ہے، جس پر شائقینِ کرکٹ کی نظریں مرکوز ہیں۔