حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ Home / کھیل /

قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

ایڈیٹر - 19/02/2026
قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ  مائیک ہسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

 آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ کے دوران پاکستان قومی  کرکٹ ٹیم اور  اور نیمیبیا قومی کرکٹ  ٹیم کے میچ میں ڈگ آؤٹ کا ایک منظر سوشل میڈیا پر غیر معمولی توجہ حاصل کرگیا۔

وائرل ویڈیو میں قومی کپتان سلمان علی اغا کو آؤٹ ہونے کے بعد شدید جذباتی کیفیت میں دیکھا گیا، جہاں وہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہسن  سے گفتگو کے دوران برہم دکھائی دیے۔ ایک موقع پر انہوں نے غصے میں پانی کی بوتل زمین پر دے ماری، جبکہ کوچ تحمل سے انہیں سمجھاتے رہے۔

اسی دوران بابر اعظم  بھی ڈگ آؤٹ میں موجود تھے اور صورتحال کا سنجیدگی سے مشاہدہ کرتے رہے۔

سابق وکٹ کیپر کامران اکمل اور سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے اس واقعے کو محض کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد کی فطری مایوسی قرار دیا۔ ان کے مطابق یہ کوئی باقاعدہ تنازع نہیں بلکہ میچ کے دباؤ کا وقتی اظہار تھا۔

یہ واقعہ قومی ٹیم کی اندرونی فضا اور قیادت پر بڑھتے دباؤ کی عکاسی کرتا ہے، خاص طور پر ایسے حالات میں جب ماضی میں بھی کوچنگ عملے اور کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنا لی، تاہم ڈگ آؤٹ کی یہ ویڈیو شائقین اور مبصرین کے درمیان بحث کا نیا موضوع بن چکی ہے۔