محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز میں ملک کے جنوبی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج 16 فروری سے ملک کے جنوبی حصوں میں مغربی ہواؤں کے داخل ہونے کاامکان ہے، 16 اور 17 فروری کو وزیرستان ، بنوں اور ڈی آئی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔