صوابی انٹر چینج کے مقام پر پی ٹی آئی کے احتجاج میں کارکنوں کی موٹر وے بندش کے دوران ایمبولینس گاڑی میں موجود شیرین کو ٹھو نوشہرہ سے تعلق رکھنے والی خاتون انور بیگم جان بحق ہو گئی ،
پی ٹی آئی دھرنے میں ایمبولینس مسلسل تین گھنٹوں تک پھنسی رہی، پی ٹی آئی کارکنان کا خاتون کے بیٹے اور شوہر پر بدترین تشد داور ایمبولینس کا ڈرائیور قادر خان بھی زخمی ہو گیا ،موٹروے کی دوسرے دن بندش کی وجہ سے پشاور اور لاہور راولپنڈی جانے والی گاڑیوں کی آمد ورفت صوابی، ٹوپی روڈز سے جاری رہی ،
کارکنوں نے دھرنے کے دوران موٹر وے سائیڈ پر کی اینٹوں کو اکھاڑ کر روڈ پر رکھ دیا اور موٹر وے کو ٹرایک کیلئے بند کر دیا اس موقع پر عوام اور مسافروں نے کہا پختونخوا کے عوام کو آخر کس بات کی سزادی جارہی ہے،
پوری پی ٹی آئی پختو نخوا کے چند ضلعوں تک سمٹ آئی ہے اب اس قسم کی حرکتوں سے پختو نخوا کے عوام بھی اس پارٹی سے متنفر ہورہے ہیں، یہ روز روز کا احتجاج اور پختونخوا کے راستے شاہراہیں اور روڈز بند کرنا کہاں کا انصاف ہے۔