پشاور ۔ ہیلتھ فاؤنڈیشن خیبر پختو نخوا نے صوبے کے مزید 38 سرکاری صحت مراکز اور ہسپتالوں کے انتظامی امور کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق مختلف اضلاع میں قائم 38 کیٹیگری سی اور ڈی ہسپتالوں کو 19 کلسٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے،
ان میں مردان، لکی مروت، نوشہرہ، اور کزئی ، کرم ، شمالی وزیرستان ، پشاور ، ہری پور، مالاکنڈ، مانسہرہ، ڈی آئی خان، شانگلہ، مہمند، سوات، کرک، دیر لوئر، ہنگو ، بونیر، کو ہاٹ اور دیر اپر کے ہسپتال شامل ہیں
نمایاں ہسپتالوں میں کینگری ڈی ہسپتال شہباز گڑھی ، طورو، مانکی شریف، کلایا، رستم، کانپور، اوگی ، بشام، مدین، منگلور ، صابر آباد، میار شهر باغ تھل، دوآبہ، لاچی اورپاتر اک سمیت دیگر مراکز شامل ہیں، جبکہ چند تحصیل ہیڈ کوارٹر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھی فہرست کا حصہ ہیں۔