اسلام آباد ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے 38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اجرا کر دیا جس کے تحت ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے با برکت مہینے کی آمد آمد ہے، اس بابرکت ماہ میں مسلمان دکھی انسانیت کیلئے اپنے وسائل تقسیم کرتے ہیں۔حکومت نے ماضی میں رمضان شریف میں عوام کو ریلیف کی فراہمی فرسودہ نظام کو ختم کر دیا، رمضان المبارک میں پہلے یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جاتا تھا، یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا خورد و نوش کا معیار انتہائی ناقص تھا، یوٹیلیٹی سٹورز سے اشیا کی خریداری کا عمل بھی تکلیف دہ تھا، ہم نے گزشتہ سال اس فرسود وہ نظام کو خیر باد کہہ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال رمضان میں ڈیجیٹل نظام کے ذریعے حقداروں کو نقد رقوم منتقل کی گئیں، نئے نظام کو متعارف کرانے میں بے شمار چیلینجز تھے جو کامیابی سے ہمکنار ہوئے ، عوام کی شکایات سنے اور ان کے ازالے کیلئے سیل قائم کیا گیا۔
وزیراعظم نے بتایا کہ گزشتہ سال رمضان میں 20 ارب کی رقم شفاف طریقے سے مستحقین میں بلا تاخیر تقسیم ہوئی، رواں سال رمضان ریلیف پیکج کے تحت 38 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، یہ رقم نہ صرف چاروں صوبوں بلکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مستحق خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ مستحق خاندانوں کو بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل وائٹس کے زریعے ادائیگیاں کی جائیں گی، 38 ارب روپے ایک کروڑ 21 لاکھ مستحق خاندانوں میں تقسیم کے جائیں گے، ہر مستحق خاندان کو بلا امتیاز اور بلا تفریق 13000 روپے دیے جائیں گے، پروگرام پر موثر عمل درآمد کیلئے اس کا تواتر سے جائز ولوں گا۔
رجسٹریشن کا طریقہ کار
حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ زیادہ تر مستحق خاندان پہلے ہی سرکاری ریکارڈ میں شامل ہیں، اس لیے انہیں علیحدہ سے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ جن افراد کا اندراج پہلے سے سماجی تحفظ کے پروگرام میں موجود ہے، انہیں خودکار طریقے سے شامل کیا جائے گا۔
البتہ اگر کوئی خاندان خود کو مستحق سمجھتا ہے مگر اس کا اندراج نہیں ہے تو وہ متعلقہ سرکاری دفاتر یا آن لائن نظام کے ذریعے اپنی معلومات کی تصدیق کروا سکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مستحق افراد کی نشاندہی شفاف طریقے سے کی جائے گی تاکہ اصل حقدار تک رقم پہنچ سکے۔