پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما مراد سعید نے سینٹ کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گو ہر کو خط میں ارسال کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے دعوی کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہ ہو سکی، واضح رہے کہ مراد سعید نے تاحال سینٹ کی نشست کا حلف نہیں اٹھایا تھا تحریک انصاف نے مراد سعید کے استعفے کی تصدیق کر دی ہے
تاہم چیئر مین سینٹ کو استعفیٰ ارسال کرنے اور ان کی منظوری تک ان کی نشست برقرار رہے گی۔