صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں نے جیل کاٹی ہے، میں نے کہا تھا 2 سال بعد جیل پوچھتی ہے، آج لیڈر ایسے ہیں ڈیڑھ سال نہیں ہوا جیل میں اور چلانا شروع کر دیا۔ کبھی کہتے ہیں آنکھ خراب ہے کبھی کہتے ہیں دودھ نہیں ملا ان کی بڑھکیں دکھانے کیلئے ہے یہ قربانی نہیں دے سکتے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے میانوالی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں کہیں نہیں لکھا کہ ہتھیار اٹھالیں، جنگ میں آپ کا نقصان ہے کیونکہ آپ کا بھانجا بھتیجا مرے گا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نے جیل کاٹی ہے، میں نے کہا تھا دو سال بعد جیل پوچھتی ہے، آج لیڈر ایسے ہیں ڈیڑھ سال نہیں ہوا جیل میں اور چلانا شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ قربانی نہیں دے سکتے ان کے پاس ہمت نہیں ہے، یہ صرف باتیں کر سکتے ہیں، میں نے بھی 14 سال جیل کائی ہے تکلیفیں کائی ہیں لیکن ہمت نہیں ہاری۔
صدر زرداری کا کہنا تھا کہ جیلوں میں عبادت کرنی چاہیے جیلوں میں جا کر عبادت ہوتی ہے، جیل میں عبادت کرنے والے کی دعا قبول ہوتی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ پورا پاکستان جیتیں گے اور ملک کو بنائیں گے، وزیر اعظم بلاول ہوں گے۔