ضم اضلاع انڈر 16 گیمز میں باجوڑ کی شاندار کارکردگی جاری باجوڑ کے ہاکی ٹیم نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایف آر ٹانک کو 4-0 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ٹیم کی یہ مسلسل بہترین کارکردگی پورے ٹورنامنٹ میں قابلِ تعریف رہی ہے۔ کھلاڑیوں نے نظم و ضبط اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو کوئی موقع نہیں دیا۔
اس کامیابی پر جنرل سیکرٹری باجوڑ ہاکی ایسوسی ایشن ساحل تنہا نے ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ فائنل میں بھی باجوڑ کے کھلاڑی بہترین کھیل پیش کر کے ٹائٹل اپنے نام کریں گے۔