حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مفتی منیر شاکر شہید ہوگئے Home / پاکستان /

مفتی منیر شاکر شہید ہوگئے

ایڈیٹر - 15/03/2025
مفتی منیر شاکر شہید ہوگئے

پشاور کے علاقہ ارمڑ میں دھماکا کے نتیجے میں مفتی منیر شاکر سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم ایل اۤر ایچ ہسپتال ترجمان کے مطابق مفتی منیر شاکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں شہید ہوگئے ہیں۔

 

 دھماکے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ تھانہ ارمڑ پولیس ایس ایچ او نور محمد کے مطابق مفتی منیر شاکر کے ہجرے کے مرکزی دورازے کے قریب دسی ساختہ بارودی مواد کا دھماکا ہوا۔ جس میں منیر شاکر سمیت چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے مفتی منیر شاکر بائیں پاؤں پر لگ کر زخمی ہوگئے تھے تاہم بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، زخمیوں میں خوشحال ، عابد اور سید نبی شامل ہیں ۔۔۔ پولیس افسران ، بی ڈی یو اور سی ٹی ڈی افسران موقع پر موجود ہیں واقعے سے متعلق شواہد اکٹھا کیے جا رہے ہیں