باجوڑ میں رمضان ڈرائیو پروگرام کے تحت روزانہ500افطار پیکٹ تقسیم کئے جارہے ہیں۔
پورے پاکستان کی طرح ضلع باجوڑ میں بھی اڑان پاکستان پروگرام کے تحت وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے خصوصی احکامات کے تحت چیئرمین پاکستان بیت المال شاہین خالد بٹ کے زیر نگرانی افطار پیکٹ تقسیم کئے جارہے ہیں۔
اس پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں 50لاکھ مستحق روزہ داروں کو افطار پیکٹس دئیے جارہے ہیں۔ ضلعی آفیسر بیت المال عبدالباری شاہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ افطاری پروگرام رمضان کے آخر تک جاری رہے گا۔
ہم روزانہ کے بنیاد پر ہسپتال، بازاروں، چوک اور چوراہوں پر مستحق روزہ داروں میں افطار پیکٹس تقسیم کررہے ہیں