حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑروپے میں نیلام، ٹیم کا نام تبدیل کر کےراولپنڈی رکھ دیا۔ Home / کھیل /

ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑروپے میں نیلام، ٹیم کا نام تبدیل کر کےراولپنڈی رکھ دیا۔

محمد عاصم - 10/02/2026
ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑروپے میں نیلام، ٹیم کا نام تبدیل کر کےراولپنڈی رکھ دیا۔

اسلام آباد ۔ پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑ روپے میں بک گئی۔

ولی ٹیک نے سب سے زیادہ بولی لگا کر ٹیم خرید لی اور اس کا نیا نام را ولپنڈی رکھ دیا نیلامی کی تقریب ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد کی گئی جہاں چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی موجود تھے۔

اس موقع پر سابق چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی اور قومی ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس بھی موجود تھے ۔

ملتان سلطانز کی بیس پرائز 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی جبکہ ملتان سلطانز کے مالکانہ حقوق کے لیے 5 ہڈرز میں مقابلہ ہوا۔

ملتان سلطانز کی نیلامی کی سب سے زیادہ بولی 245 کروڑ روپے لگائی گئی اور یہ فرنچائز 245 کروڑ روپے میں بک گئی۔

پی ایس ایل کی ٹیم ملتان کو ولی ٹھیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے خرید لیا اور اس ٹیم کا نام بدل کر راولپنڈی رکھ دیا۔ ملتان پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز بن گئی ہے۔