قومی اسمبلی سے خطاب کا موقع نہ ملنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جنید اکبر نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے واٹس ایپ گروپ پر پیغام بھیجا اور کہا کہ آج کے بعد میں نہ تو کسی پارلیمانی کمیٹی کا حصہ ہوں، نہ پارلیمانی لیڈر اور نہ ہی چیف وہپ کو قبول کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے گزشتہ رمضان کے بعد اور بجٹ میں فلور پر بولنے کا موقع ملا ہے۔ جنید اکبر نے کہا کہ چند لوگوں کو روزانہ ہر معاملے پر بولنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ چیف وہپ کون ہے جو روز فیصلے کرے گا؟ جنید اکبر نے کہا کہ ہماری شرافت کو غلط سمجھا جا رہا ہے اور میرے اپنے لوگ درباری ہیں، وہ یہ نہیں چاہتے کیونکہ میں سخت بات کرتا ہوں۔ جنید اکبر نے کہا کہ سپیکر کو خط لکھوں گا کہ مجھے پی ٹی آئی سے الگ نشست دی جائے۔