اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ رمضان ریلیف پیکیج کی فی خاندان رقم میں 1 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں ماہانہ ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ پر بریفنگ میں احسن اقبال نے کہا کہ رمضان ریلیف پیکیج کے تحت فی خاندان 12 ہزار سے بڑھا کر رقم 13 ہزار کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افراط زر قابو میں ہے، جولائی تا جنوری مہنگائی 5 اعشاریہ 2 فیصد رہی جبکہ بڑی صنعتوں کی گروتھ 6 فیصد رہی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اصلاحات سے ٹیکس بڑھانے میں مدد ملی ، آج ریفارمز رپورٹ بھی لانچ ہوئی ، جب ہم کہتے ہیں 2035 تک 1000 ارب ڈالر کی معیشت بنیں گے تو تنقید کی جاتی ہے۔