حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پہیہ جام ہڑتال پر امن کیسے ہو سکتی ہے؟ اس جماعت کا کیا پر امن احتجاج کا ریکارڈ ہے؟ رانا ثناء الله Home / سیاست /

پہیہ جام ہڑتال پر امن کیسے ہو سکتی ہے؟ اس جماعت کا کیا پر امن احتجاج کا ریکارڈ ہے؟ رانا ثناء الله

ایڈیٹر - 07/02/2026
 پہیہ جام ہڑتال پر امن کیسے ہو سکتی ہے؟ اس جماعت کا کیا پر امن احتجاج کا ریکارڈ ہے؟  رانا ثناء الله

اسلام آباد ۔ مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پہیہ جام ہڑتال پر امن کیسے ہو سکتی ہے؟ اس جماعت کا کیا پر امن احتجاج کا ریکارڈ ہے؟ ۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیاست کو دشمنی میں کس نے بدلا ہے؟ آپ لوگوں نے جو بیج بوئے فصل تو پھر کاٹنی پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینٹر کامران مرتضی نے انتہائی نامناسب بات کی ہے، پنجاب میں ایک تہوار کو جشن سے ملانا غلط ہے، کئی ہفتوں پہلے اس تہوار کا اعلان کیا گیا تھا۔

مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ آئے دن بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے سوال یہاں اٹھائے جاتے ہیں، آپ لوگوں کی ملاقات کے دن کیا طے نہیں کیے گئے؟۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آپ لوگوں نے قانون کی خلاف ورزی کی تو پابندی لگی ، آپ لوگ جائیں عدالت پٹیشن دائر کریں،

رانا ثناء اللہ خان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ عمران خان کو جیل کے اندران کی پوزیشن اور عدالتی حکم کے مطابق سہولیات دی جارہی ہیں، ان کا علاج بھی انہی کی مرضی کے مطابق ہو رہا ہے، بانی پی ٹی آئی ملاقات کے حوالے سے عدالتی حکم پر بنائی گئی ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کی گئی ہے ،

بعد ازں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کے نکتہ اعتراض پر وضاحت کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ عمران خان کو جیل کے اندران کی پوزیشن اور عدالت کے حکم کے مطابق سہولیات دی جارہی ہیں یہاں تک کہ ان کا علاج بھی انہی کی مرضی سے ہو رہا ہے۔

سینیٹر اعظم سواتی کے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ اعظم سواتی کی اس بات کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ان سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کے احتجاج سے پہلے ایک رات اور دن بات چیت کا عمل جاری رہا جس دوران کچھ چیزیں طے ہوئیں لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے ان پر عمل نہیں کیا گیا۔