حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ملک میں یہ جود ہشتگردی واپس آئی ہے اس کے پیچھے پی ٹی آئی ہے۔عطاء تارڑ Home / سیاست /

ملک میں یہ جود ہشتگردی واپس آئی ہے اس کے پیچھے پی ٹی آئی ہے۔عطاء تارڑ

ایڈیٹر - 08/02/2026
ملک میں یہ جود ہشتگردی واپس آئی ہے اس کے پیچھے پی ٹی آئی ہے۔عطاء تارڑ

لاہور ۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اب ملک میں یہ جود ہشتگردی واپس آئی ہے اس کے پیچھے پی ٹی آئی ہے، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے،

یہ واضح ہو گیا کہ خود کش حملہ آور افغانستان جاتا رہا ہے اور اس نے وہیں سے تربیت حاصل کی ہے، سانحہ ترلائی کے ذمہ داروں کو انجام تک پہنچائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اوفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشتگر دسافٹ ٹارگٹ تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں، جو ہینڈ ار اس میں ملوث تھے ان کا تعین کر لیا گیا ہے، انہیں نشان عبرت بنایا جائے گا، خودکش دہشت گرد کی شناخت ہو چکی ، اس سے متعلق تحقیقات آگے بڑھائیں گے۔

عطا تارڈ کا مزید کہنا تھا کہ خودکش دھما کے ختم ہو گئے تھے، پھر ایک حکومت آئی کسی نے کہا تھا یہ پر امن لوگ ہمارے بھائی ہیں، ان سے بات چیت کرنی چاہیے، طالبان خان کی سوچ کا خمیازہ آج پاکستانی شہری بھگت رہے ہیں،

عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ یہ واضح ہو چکا ہے کہ دہشتگر دافغانستان جا کر تربیت لے کر آیا، سہولت کاروں اور ہینڈلرز کے حوالے سے کافی حد تک پیشرفت ہوئی ہے ، بہت حد تک ان کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا ہے اور ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، کسی صورت بھی شدت پسندی اور دہشتگردی کی روک تھام کیلئے قطعا کوئی سقم نظر نہیں آئے گا،

ہم ان کو نکیل ڈالیں گے، ان کا تعاقب کریں گے، جو خوارج ہیں ان کے خاتمے میں ہی پاکستان کی بہتری اور بھلائی ہے، افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی ہے جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی

اور اس حوالے سے ہر سطح پر کلیئرٹی ہے، دہشتگردوں کی ہارڈ ٹارگٹ تک پہنچنے کی صلاحیت ختم ہو چکی ہے اور یہ کوشش کرتے ہیں کہ مضافات اور دور دراز علاقوں میں سوفٹ ٹارگٹ تک پہنچا جائے۔