اسلام آباد ۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو آج 8 فروری کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل کر دی۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکز ئی نے اپنے بیان میں کہا کہ (آج) اتوار کو پورے ملک میں عوام نے اپنے مینڈیٹ چرانے میں غصے کا اظہار دکانیں بند کر کے کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ بھی عوام کے اس سوگ میں شامل ہو جائیں۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتے ہیں ہم نے جذباتی نہیں ہوتا۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ملکی حالات ایسے نہیں کہ عوام کو جذباتی کیا جائے ، ہم اپنی ہوئی ہوئی فصل کی کٹائی کر رہے ہیں اور پاکستان کو دوسروں کی جنگ میں جھونک چکے ہیں۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ 25 کروڑ عوام کو بندوق کی نوک پر ہراساں کیا گیا، ہم کسی ایجینسی یا ادارے کے خلاف نہیں بلکہ آئین کی بالادستی چاہتے ہیں۔