حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عوام راج پارٹی فکری اور شعوری تحریک ہے۔ اقرار الحسن Home / سیاست /

عوام راج پارٹی فکری اور شعوری تحریک ہے۔ اقرار الحسن

ایڈیٹر - 08/02/2026
عوام راج پارٹی فکری اور شعوری تحریک ہے۔ اقرار الحسن

عوام راج پارٹی کے سربراہ اقرار الحسن نے واضح کیا ہے کہ عوام راج پارٹی ایک فکری اور شعوری تحریک ہے جو ملک پر مسلط اور قابض سرمایہ داروں ، جاگیرداروں اور امیر زادوں کے بجائے متوسط طبقے میں اس کی اولا د کولیڈ ر اور حکمران بنے کیلئے شعور اجاگر کرنا ہے

صوابی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام راج پارٹی کوئی نہیں بلکہ اس ملک کے غریب عوام بنا ئیں گے اس تحریک میں عوام ہی آگے آئیں یہ پارٹی کسی کی ذاتی جاگیر نہیں بلکہ یہ ملک کے غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کی ملکیت ہوگی اور اس کے عہدیدار ہوں گے ،

ہم کب تک امیر زادوں کی راج کو برداشت کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ جب غریب کا بیٹا وزیر اعظم بنے گا تو تب امیر زادوں کا نظام گرے گا عوام کے سامنے نیا پیغام لے آ کر آیا ہوں اس لئے گھبرانا نہیں اپنا ایک نیا نظریہ اور بیانہ عوام کے سامنے رکھا ہے اسے غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کے ساتھ چل کر آگے لے جائیں گے،

انہوں نے کہا کہ جوایم این اے یا ایم پی اے تمہارے درمیان رہنا پسند نہیں کرتے وہ تمہارے مسائل کیا حل کریں گے۔