لاہور۔ صدر عالمی بینک اجے بنگا نے کہا ہے کہ پاکستان کو اگلے 10 سال میں 3 کروڑ نوکریاں پیدا کرنا ہوں گی ،
پاکستان میں ہر سال 25 سے 30 لاکھ نئی ملازمتیں ضروری ہیں۔ ایک انٹرویو میں عالمی بینک کے صدر نے کہا کہ نوجوان آبادی کو روز گار نہ ملا تو بے روزگاری، بدامنی ، ہجرت بڑھے گی ،
عالمی بینک پاکستان کے ساتھ سالانہ 4 ارب ڈالر کی شراکت داری کرے گا۔
اجے بنگا نے کہا کہ نوکریوں کا 90 فیصد حصہ نجی شعبہ پیدا کرتا ہے، زراعت سے ایک تہائی روزگار پیدا ہوسکتا ہے، بجلی کا شعبہ سب سے بڑا مسئلہ ہے، اصلاحات کی فوری ضرورت ہے، بجلی نقصانات معیشت اور سرمایہ کاری کو نقصان پہنچارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سولر توانائی فائدہ مند مگر نظام کی بہتری ضروری ہے، صحت، انفرا اسٹرکچر ، سیاحت، زراعت میں زیادہ روزگار کے مواقع ہیں، ماحولیاتی تحفظ کو تر قیاتی منصوبوں کا حصہ بنانا ہوگا۔