اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان کو 70 ملین روپے میں پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے۔
سلمان ارشاد کو گولڈ کیٹیگری میں 14 ملین روپے اور اینڈریاس گوس کو سلور کیٹیگری میں 12 ملین روپے میں برقرار رکھا گیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے نیلامی کے لیے 450 ملین روپے رکھے تھے جس میں سے فرنچائز نے 96 ملین روپے خرچ کیے ہیں۔
فرنچائزز نے پی سی بی کو کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی رقم سے آگاہ کرنا تھا، براہ راست سائن کرنے کے لیے اضافی 55 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔