شیر گڑھ ۔ ہاتھیان کے بابو خان محلہ میں امین الرحمان نامی شخص کے گھر میں منگنی کی تقریب میں مہمانوں کو دی جانے والی چائے پینے سے خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی،
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں ایمبولینسز کے ساتھ موقع پر پہنچ گئیں اور تمام متاثرین کو فوری طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا،
ریسکیو اہلکاروں کی مستعدی کی بدولت تمام متاثرین کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے،
ریسکیو 1122 نے عوام سے گزارش کی ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء، بالخصوص دودھ کی خریداری اور استعمال میں انتہائی احتیاط برتیں۔