وفاقی مشیر برائے داخلہ اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی زخمی حالت میں پہلی تصویر منظر عام پر آگئی ہے
ذرائع کے مطابق پرویز خٹک گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر اسلام آباد کے پی اے ایف اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ تاحال زیر علاج ہیں۔
طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں پرویز خٹک کے دونوں ہاتھ فریکچر ہوگئے ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق پرویز خٹک کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم مکمل صحت یابی کے لیے انہیں مزید آرام اور مسلسل علاج کی ضرورت ہے۔ طبی ماہرین نے انہیں چند ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ پرویز خٹک ملکی سیاست کی اہم شخصیت ہیں اور ان کی صحت سے متعلق خبریں سامنے آنے کے بعد عوامی اور سیاسی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی، جس کی اب تصدیق ہوئی ہے کہ ان کی حالت مستحکم ہے۔