حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
چینی سابق وزیر کو رشوت لینے اور بدعنوانی کے الزامات پر عمر قید کی سزا سنائی گئی Home / بین الاقوامی /

چینی سابق وزیر کو رشوت لینے اور بدعنوانی کے الزامات پر عمر قید کی سزا سنائی گئی

ایڈیٹر - 03/02/2026
چینی سابق وزیر  کو رشوت لینے اور بدعنوانی کے الزامات پر عمر قید کی سزا سنائی گئی

چین کے سابق وزیر انصاف تانگ یجن کو رشوت ستانی اور بدعنوانی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق عدالت نے تانگ یجن کو ان الزامات میں قصوروار پایا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تانگ کی کرپشن نے ریاست اور عوامی مفادات کو غیر معمولی نقصان پہنچایا۔

سزا سنائے جانے پر تانگ یجن کو تاحیات سیاسی حقوق سے بھی محروم کر دیا گیا اور ان کی تمام جائیداد ضبط کر لی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ سزا ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چینی صدر شی جن پنگ بدعنوانی کے خلاف وسیع اور سخت مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حالیہ ہفتوں میں کئی اعلیٰ عہدے داروں کو جوابدہ ٹھہرایا گیا ہے۔

چین نے اس سے قبل اس بات کی تصدیق کی تھی کہ سینئر فوجی جنرل ژانگ یوشیا کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جسے فوجی قیادت کے خلاف اہم ترین کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔