پشاور ۔ حکومت خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر کی 77 تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کو مالی سال 26-2025 ء کے دوران تنخواہوں اور پنشن ادائیگیوں کیلئے مجموعی طور پر ایک ارب 36 کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری دیدی
جبکہ پشاورسٹی کو سب سے زیادہ 18 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فنڈز ٹی ایم ایز ملازمین کی تنخواہوں اور پینشنکی بر وقت ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے بطور خصوصی گرانٹ فراہم کئے جا رہے ہیں
تا کہ مالی دباؤ کا شکار بلدیاتی اداروں کو ریلیف دیا جا سکے دستاویز کے مطابق پشاورسٹی کے بعد لکی مروت (45) مین ) نوشہر 45 ملین کو ہاٹ 35 ملین ہری پور 35 چارسدہ 44 ڈی آئی خان 40 اور غازی کو 40 ملین سمیت دیگر اضلاع کو کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے
اسی طرح مردان ،صوابی، بونیر، شانگلہ، دیر، بلگرام، ٹانک، بنوں اور دیگر تحصیلوں کو بھی ان کی ضروریات کے مطابق فنڈز جاری کئے گئے ہیں
محکمہ خزانہ حکام کے مطابق یہ رقم ری اپر و پریشن کے ذریعے فراہم کی جارہی ہے اور متعلقہ اضلاع کے اکاؤنٹس میں براہ راست منتقل کی جائے گی جبکہ تمام ادائیگیاں قواعد وضوابط کے مطابق مکمل کی جائیں گی۔