باجوڑ میں فائرنگ، پولیس اہلکار ملک فضل ریحان جاں بحق ہوگئے۔ جمعہ کے دن ضلع باجوڑ کے تحصیل سالارزئی کے علاقہ چوترہ میں ملزمان کی فائرنگ سے ملک ریحان آف متہ شاہ جاں بحق ہوگئے۔ باجوڑ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ ہیڈ کانسٹیبل ملک فضل ریحان کی نمازِ جنازہ پولیس لائن باجوڑ میں ادا کرنے کی بعد میت کو پولیس کی سپیشل اسکارٹ کے ہمراہ اپنے آبائی علاقے کو روانہ کیا گیا۔واضح رہے کہ مرحوم پولیس ہیڈ کانسٹیبل فضل ریحان جمعہ کے صبح اپنے گھر جارہے تھے کہ راستے میں ان پر آندھا دھند فائرنگ کرکے نشانہ بنایا کیا گیا۔واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔