ڈپٹی کمشنر مہمند محمد یاسر حسن اوراسسٹنٹ کمشنر (اپر مہمند) عثمان حمزہ کی ہدایات پر تحصیلدار حلیمزائی سیارخان اور امیر نواز خان نے میاں منڈی بازار کا معائنہ کیا۔
تحصیلدار حلیمزائی سیارخان نے عوامی شکایات پر 1100 روپے فی کلو گوشت فروخت کرنے پر عرفان قصائی کو موقع پر گرفتار کر لیا ۔ جبکہ کم وزن اور گراں فروشی میں مرغی فروش منصف خان کو گرفتارکر لیا ہے۔
تحصیلدار حلیمزائی سیارخان، امیر نواز خان نے مہمند ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر میر افضل مہمند ، قبائلی عمائدین ملک امیر نواز خان ، ملک اجمل خان اور دیگر مشران نے میاں منڈی بازار میں مختلف خوردنی اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور میاں منڈی بازار میں پرائس کنٹرول مانیٹرنگ ڈیسک کا دورہ بھی کیا ۔
عمائدین نے ڈپٹی کمشنر مہمند یاسر حسن ، اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند عثمان حمزہ ، تحصیلدار حلیمزائی سیارخان اور امیر نواز خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو تمام تر خوردنی اشیاء کی آ سان اور ارزان نرخ پر دستیاب ہونے کی کوشش کررہے ہیں ۔