حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ون سید کلیم جان کا راغگان بی ایچ یو کا دورہ Home / لائف سٹائل /

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ون سید کلیم جان کا راغگان بی ایچ یو کا دورہ

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ون سید کلیم جان کا راغگان بی ایچ یو کا دورہ

خیبرپختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا'' کے تحت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ  شاہد علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار-1 سید کلیم جان نے بیسکھ ہیلتھ یونٹ راغگان کا دورہ کیا، جہاں سٹاف کی حاضری، رجسٹر، دوائیوں کی زائد المیعادیت، سٹاک کی مقدار اور او پی ڈی کا جائزہ لیا گیا۔

 

 بعد ازاں نیو رائٹس انجکشن سے متعلق شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ میڈیکل سٹور کا دورہ کیا، جسے اے اے سی خار-2 نے موقع پر سیل کیا تھا۔اسی تسلسل میں راغگان بازار میں کریانہ سٹورز، قصابوں، بیکریوں اور فروٹ شاپس کا معائنہ کیا گیا، جہاں اشیائے خوردونوش کی زائد المیعادیت، نرخ نامے کی موجودگی، معیار اور مقدار کا جائزہ لیا گیا۔

 

 اے اے سی  نے دکانداروں کو سرکاری نرخ نامہ آویزاں کرنے اور اس پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی، جبکہ گیج کی عدم موجودگی پر ایک پیٹرول پمپ مالک کے شناختی کارڈ ضروری کارروائی کے لیے ضبط کر لیے گئیں۔