انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کی جانب سے 'منتخب شرکت' کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے کھیل کے عالمی اصولوں کے منافی قرار دے دیا ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ جیسے عالمی ایونٹ میں تمام ٹیموں کو طے شدہ شیڈول کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے۔ کسی ایک ٹیم کی جانب سے اپنی مرضی کے میچز کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ ٹورنامنٹ کی ساکھ اور شفافیت کو متاثر کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی اس فیصلے کے دور رس اثرات پر غور کرے۔ اگر پاکستان جیسے بڑے ملک کی شرکت مشروط رہتی ہے تو اس سے نہ صرف عالمی کرکٹ کا ڈھانچہ متاثر ہوگا بلکہ خود پاکستان میں کرکٹ کے مستقبل کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ آئی سی سی نے واضح کیا کہ سیاست کو کھیل سے الگ ہونا چاہیے۔ یہ فیصلہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے کروڑوں کرکٹ فینز کی مایوسی کا باعث بنے گا۔ آئی سی سی نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرے گا اور ایک ایسا حل نکالے گا جو تمام فریقین کے لیے قابلِ قبول ہو تاکہ ایونٹ کا کامیاب انعقاد یقینی بنایا جا سکے۔
آئی سی سی کے مطابق ٹورنامنٹ کی کامیابی تمام ممبر ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور وہ اس سلسلے میں پی سی بی کے باضابطہ جواب کے منتظر ہیں۔