کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ کچے میں ریاستی رٹ مضبوط ہے اور جرائم پیشہ عناصر دباؤ اور خوف کا شکار ہیں۔
اپنے ایک بیان میں ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ کشمور میں 26 اور سکھر میں گزشتہ روز 12 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈالے ہیں۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ کچے میں ریاستی رٹ مضبوط ہے، جرائم پیشہ عناصر دباؤ اور خوف کا شکار ہیں، امن کے مکمل قیام اور جرائم کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچہ میں آپریشن وقت کے ساتھ مزید تیز اور موثر ہو گا، ہم نے امن کا راستہ دکھایا ہے، آپ عمل کریں گے تو آپ کو خوش آمدید کہا جائے گا۔
وزیر داخلہ سندھ کے مطابق ڈاکوؤں، ان کے ٹھکانے اور سہولت کاروں کو بالآخر ختم کرنا ہوگا، سندھ حکومت آخری ڈاکو کے خاتمے تک اہداف کا تعاقب جاری رکھے گی۔