باجوڑ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نثار باز خان نے سابق صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان ایڈووکیٹ کی وساطت سے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے، جس میں پی کے 22 باجوڑ کے ترقیاتی فنڈز اور عوامی حقوق پر حکومتی ناانصافی کو چیلنج کیا گیا ہے۔ نثار باز نے اس موقع پر کہا کہ عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے، چاہے وہ پارلیمان ہو یا عدالت۔ ہم کسی کو اپنے حلقے کے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے اور اپنے حلقے کے ترقیاتی فنڈز ہر صورت میں یقینی بنائے گے۔ یہ جنگ انصاف، ترقی اور عوامی حقوق کی ہے— اور ہم یہ جنگ ہر صورت میں ہر محاذ پر لڑینگے، چاہیے اسمبلی کی فلور ہو یا عدالت کا کٹہراہو