پشاور ۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں تعلیمی اصلاحات اور بجٹ بارے کئی بڑے فیصلے اور جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ہے اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبائی کابینہ نے پی ٹی سی کے ذریعے 10,014 اساتذہ کی بھرتی کی منظوری دی ہے، لہذا ڈی ای اوز اساتذہ کی تعیناتی کے لیے فوری طور پر بجٹ ڈیمانڈ اور فہرستیں فراہم کریں
اسی طرح 2 ارب سے زائد کے فنڈز مجموعی طور پر 6لاکھ 82 ہزار سے زائد ڈیسک اور کرسیاں سکولوں کو فراہم کی جائینگی، اسی طرح سکولوں میں گنجائش بڑھانے کے لیے 3 ارب 33 کروڑ روپے کی لاگت سے 1,000 نئے کلاس رومز تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ظہیر الدین بابر نے بعض اضلاع میں بجٹ کےست استعمال پر برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی فنڈز کے استعمال میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،
تمام اضلاع کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایک ہفتے کے اندر مرمتی کاموں اور فرنیچر کی مرمت کے لیے جاری کردہ فنڈ ز کا استعمال مکمل کریں۔