حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز: آسٹریلوی ٹیم لاہور پہنچ گئی Home / کھیل /

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز: آسٹریلوی ٹیم لاہور پہنچ گئی

ایڈیٹر - 28/01/2026
پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز: آسٹریلوی ٹیم لاہور پہنچ گئی

پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیریز کے پہلے میچ میں ٹیم کی قیادت ٹریوس ہیڈ کے سپرد کیے جانے کا امکان ہے۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مستقل کپتان مچل مارش اور وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس کو ابتدائی میچ میں آرام دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ دونوں کھلاڑیوں کی حالیہ مصروفیات اور ورک لوڈ مینجمنٹ بتائی جا رہی ہے۔ مچل مارش اور جوش انگلس نے اتوار کو بگ بیش لیگ کا فائنل کھیلا تھا۔