حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
وادی تیراہ میں 3 فٹ تک برفباری رابطہ سڑکیں بند Home / ماحولیات /

وادی تیراہ میں 3 فٹ تک برفباری رابطہ سڑکیں بند

ایڈیٹر - 28/01/2026
وادی تیراہ میں 3 فٹ تک برفباری رابطہ سڑکیں بند

خیبر۔وادی تیراہ میں برفباری کے دوسرے سھیل کے دوران 7 سے 8 انچ تک برف ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ بعض بالائی علاقوں میں نئے اور پرانے برفباری کی مقدار 3 فٹ سے تجاوز کر گئی ہے،

اہل علاقہ نے اہل ثروت لوگوں سے سند انہ ٹو بر قمبر خیل کے مختلف علاقوں میں خوردنوش کی اشیا اور ادویات پہنچانے کی بھی اپیل کی ہے۔

مقامی مشران نے وادی میں موجود خاندانوں کو اگلے اعلان تک
گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں قبیلہ بر قمر خیل باغ بازار، بر باغ ، بھوٹان، حیدرکنڈا، تھی سڑا خا، لنڈ وار، حکیمی ، سڑے کنڈا، دربار مہمند غوز اور ار ہانگہ شامل ہیں۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نقل مکانی کرنے والے 11 ہزار خاندانوں کی مکمل رجسٹریشن کر چکی ہے۔