حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2بھائی زخمی ہوگئے Home / پاکستان /

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2بھائی زخمی ہوگئے

 باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2بھائی زخمی ہوگئے

ایس ایچ او تھانہ لوئی ماموند ظریف خان کے مطابق بدھ کے دن عصر کے وقت ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند علاقہ ترخو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2افراد کو زخمی کردیا۔ جس کی شناخت مسمی صلاح الدین اور عبد الودود ولد حبیب ساکن لغڑئی کے نام سے ہوئی ہے۔دونوں بھائی ہیں جن کو ابتدائی طورپر علا ج کیلئے ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار اور بعد ازاں پشاور منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔