پشاور: ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں برفباری کے بعد کمراٹ اور گلیات کی تمام شاہراہیں مکمل طور پر بند ہوگئیں۔
محکمہ سیاحت کے مطابق شدید برف باری کے باعث اپر دیر میں کمراٹ کی تمام سڑکیں بند ہیں جب کہ گلیات کی تمام شاہراہیں بھی شدید برف باری کے بعد مکمل طور پر بند کردی گئی ہیں۔
محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ شوگراں جانے والی سڑک بند ہے اور ناران سے کاغان تک سڑکیں کھلی ہیں۔
اسی طرح سوات میں سیاحتی مقامات کی سڑکیں فور بائی فور گاڑیوں کے لیے کھلی ہیں اور چترال کی سڑکیں فور بائی فور گاڑیوں کے لیے قابل استعمال ہیں۔
محکمہ سیاحت نے سیاحوں اور مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ برف کی زنجیریں استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔