حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری Home / پاکستان /

سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری

سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری

پشاور :حکومت خیبرپختونخوا نے عید الفطر کے پیش نظر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ماہِ مارچ کی مکمل تنخواہ اور پنشن 20 مارچ 2025 کو پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

 

محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ اقدام عید کی تیاریاں آسان بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق تمام مسلم سرکاری ملازمین اور پنشنرز پر ہوگا۔ مزید برآں، تمام متعلقہ اداروں کو بروقت ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔