حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
نوشہرہ۔گھر میں ڈکیتی،بیوی کے قتل،خود زخمی ہونے کا ڈرامے کا ڈراپ سین Home / پاکستان /

نوشہرہ۔گھر میں ڈکیتی،بیوی کے قتل،خود زخمی ہونے کا ڈرامے کا ڈراپ سین

کہانی گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ نکلا۔مدعی مقدمہ خود قاتل نکلا۔

نوشہرہ۔گھر میں ڈکیتی،بیوی کے قتل،خود زخمی ہونے کا ڈرامے کا ڈراپ سین

نوشہرہ۔تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس کی بہترین تفتیش کی بنا پر ۔گھر میں ڈکیتی،بیوی کے قتل،خود زخمی ہونے کا ڈرامے کا ڈراپ سین۔
کہانی گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ نکلا۔مدعی مقدمہ خود قاتل نکلا۔مدعی مقدمہ بطور ملزم زخمی حالت میں گرفتار،مذید تفتیش جاری۔
تفصیلات کے مطابق۔مورخہ 08.03.2025۔پولیس کو ھسپتال میں عزیر ولد طارق ساکن نوشہرہ کلاں نے زخمی حالت میں یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں معہ بیوی کے رات کے وقت اپنے کمرے میں محو خواب تھے کہ 03 ملزمان آکر ہم پر باارادہ قتل فائرنگ شروع کی جس سے میری بیوی لگ کر موقع پر جانبحق ہوئی جبکہ میں زخمی ہوا۔مقدمہ درج کیا گیا۔ضلعی پولیس سربراہ عبد الرشید نے نسیم خان SDPO رسالپور سرکل،جمشید خٹک SHO تھانہ کلاں,اختر حسین OII پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر اصل حقائق منظر عام پر لانے،ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔
تفتیشی ٹیم نے اپنی تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے اس بات کا پتہ لگایا کہ خاوندبیوی میں گھریلو ناچاقی چل رہی تھی اسی دوران متوفیہ عائشہ کے بھائی گل محمد ولد شاد محمد ساکن کلاں نے بعدالت محمد فاروق احمد جوڈیشنل مجسٹریٹ نوشہرہ کے روبرو اپنا بیان زیر دفعہ 164ض،ف قلمبند کرواتے ہوئے باقاعدہ عزیر کے خلاف دعویداری کی۔ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے