حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
رستم کے علاقہ تاجہ بانڈہ میں غیرت کے نام پر خاتون اور بچے سمیت تین افراد قتل Home / پاکستان /

رستم کے علاقہ تاجہ بانڈہ میں غیرت کے نام پر خاتون اور بچے سمیت تین افراد قتل

رستم کے علاقہ تاجہ بانڈہ میں غیرت کے نام پر خاتون اور بچے سمیت تین افراد  قتل

رستم کے علاقہ تاجہ بانڈہ میں غیرت کے نام پر خاتون اور بچے سمیت تین افراد کو قتل کر دیا گیا ، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، رستم پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی، واقعات کے مطابق تحصیل رستم کے علاقہ تاجہ بانڈہ کے رہائشی مسماۃ نسیم زوجہ شیر آمان نے رپورٹ درج کراتے ہوئے رستم پولیس کو بتایا کہ ہم اپنے گھر میں سورہے تھے اس دوران آہٹ کی آواز سن کر میں نیند سے بیدار ہوئی تو بلب کی روشنی میں مبینہ ملزمان ابوذر ولد عبدالوہاب اور بختیار ولد نواس خان ساکنان سپینکئی پلوڈھیری اسلحہ آتشین کے ساتھ دیوار پھلانگ کر گھر کے اندر گھس آئے ، مبینہ ملزم ابوذر نے اسلحہ آتشین سے میرے شوہر شیر آمان ولد گل رحمان، نواسہ شاہ میر روخان ولد شاہی ملک اور بہو مسماۃ صفیہ زوجہ شاہی ملک پر فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں تینوں لگ کر موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ مسمی بختیار اس کے مدد کے لئے کھڑا تھا، وجہ عناد دو سال قبل میری بہو مقتولہ مسماۃ (ص) نے میرے بیٹے شاہی ملک سے کورٹ میریج کی تھی جو کہ غیرت کے نام پر قتل کئے گئے ہیں، پولیس تھانہ رستم نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی