حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
تورڈھیر ۔جواء بازی کے اڑ میں موٹرسائیکل پر ریس لگانے والے 9 اوباش لڑکے گرفتار Home / پاکستان /

تورڈھیر ۔جواء بازی کے اڑ میں موٹرسائیکل پر ریس لگانے والے 9 اوباش لڑکے گرفتار

ایڈیٹر - 12/03/2025
تورڈھیر ۔جواء بازی کے اڑ میں موٹرسائیکل پر ریس لگانے والے 9 اوباش لڑکے گرفتار

تورڈھیرتھانہ تورڈھیر پولیس کی کامیاب کاروائی،جواء بازی کے اڑ میں موٹرسائیکل پر ریس لگانے والے 09 اوباش لڑکے گرفتار،جواء بازی کی رقم بھی برآمد،ریس لگانے والے 05 عدد موٹرسائیکل ازقسم 125cc پولیس کے تحویل میں،
تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کے مبارک مہینے میں راتوں کو آوارہ گرد لڑکے موٹرسائیکلوں پر تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرتے ہیں،کم وقت پر مقررہ مقام پہنچنے والے موٹرسائیکل ڈرائیوران رقم کی شرط لگاتے ہیں۔جو غیر اخلاقی فعل،غفلت،حادثات کا باعث بنتے ہیں اور جواء بازی کے زمرے میں آتے ہیں،ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے گی،ایس ایچ او تورڈھیر سیف اللہ خان،عوامی شکایات موصول ہونے پر کہ مین جہانگیرہ صوابی روڈ پر چند اوباش لڑکے 10 ہزار رقم جیتنے کے خاطر موٹرسائیکل پر ریس لگاکر جو کسی بھی حادثات واقعہ رونماء ہوسکتے ہیں۔اس حوالے سے ڈی ایس پی سرکل چھوٹا لاہور محمد اقبال خان کے قیادت میں ایس ایچ او تورڈھیر سیف اللہ خان معہ نفری پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جائے مقام پہنچ کر وہاں پر موٹرسائیکل پر ریس اور غفلت سے چلانے والے موٹرسائیکل ڈرائیوران کے خلاف کاروائی عمل میں لائے گئی جس میں ملزمان فواد،آفتاب عالم،مراد علی،محمد شاہ زیب،مغاذ خان،زاہد الرحمن،حمزہ،محمد کاشف اور محمد فرقان ساکنان تورڈھیر کو قابو کرکے 05 عدد موٹرسائیکل از قسم 125cc سمیت حراست میں لیے گئے۔جبکہ جواء بازی کے رقم مبلع 11020 روپے بھی برآمد کرلیے گئے ۔ملزمان کے خلاف جواء بازی ،غفلت اور تیز رفتاری کے دفعات درج کی گئی