ٹی 20 ورلڈ کپ بدستور تنازع کا شکار ہے، بنگلادیش کی شرکت پر فیصلہ آج متوقع ہے۔ آئی سی سی نے فیصلے کے لیے بنگلادیش کو آج تک کی مہلت دی ہے، جبکہ بی سی بی نے بھارت میں میچز نہ کھیلنے کا مؤقف برقرار رکھا ہے۔
آئی سی سی نے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے سے انکار کر دیا، مذاکرات ناکام ہونے کے بعد فریقین میں کشیدگی برقرار ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث بنگلادیش نے متبادل وینیو کا مطالبہ دہرایا ہے۔
غیر یقینی صورتحال پر کپتان لٹن داس نے کہا کہ ابھی واضح نہیں کہ ٹیم ورلڈ کپ کھیلے گی یا نہیں